ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست

پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست

Thu, 19 Jan 2017 19:37:28  SO Admin   S.O. News Service

پرتھ،19جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیانے پاکستان کوبآسانی 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔اسٹیون اسمتھ اور ہینڈزکومب نے شاندار بیٹنگ کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 263رنز کا ہدف دیا، محمد عامر اور جنید خان نے 45رنز پراوپنرکی جوڑی کو چلتا کیا، ڈیوڈ وارنر 35اور عثمان خواجہ 9رنز بناسکے۔اس کے بعد کپتان اسٹیون اسمتھ اور ہینڈز کومب نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 183رنز بناکر فتح کو پاکستان سے دور کردیا۔دونوں بیٹسمینوں نیبولرز کا کوئی بھی حربہ کارگر نہ ہونے دیا اور وکٹ کے چاروں طرف کھل کر اسٹروکس کھیلے۔

اس دوران اسٹیون اسمتھ نے ایک روزہ میچوں میں اپنے 3ہزار رنز مکمل کرلئے،جو کسی بھی آسٹریلوی بیٹسمین کی طرف سے تیز ترین تین ہزار رنز ہیں،انہوں نے صرف 79اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا،اس سے قبل مائیکل بیون اور جارج بیلی نے 80اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ ہینڈزکومب 84گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے 82رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے، کپتان اسٹیون اسمتھ نے 97گیندوں پر 10چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی، جوون ڈے میچز میں ان کی آٹھویں سنچری ہے۔آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 45اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔آسٹریلوی کپتان نے ناقابل شکست 108رنز بنائے، شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 263رنز بنائے تھے، جس میں بابراعظم کے شاندار 84رنز بھی شامل ہیں۔شرجیل خان نے دھواں دار 50رنز بنائے جبکہ شعیب ملک اور عمراکمل 39،39رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی بیٹنگ کا افسوسناک پہلو یہ تھا کہ اس کے بیٹسمینوں نے اننگز کے آخر میں سست رفتاری سے رنز اسکور کیے، آخری دس اوورز میں صرف 50رنز بنیجو گذشتہ 15سال کے دوران پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری دس اوورز میں تیسرا کم ترین اسکور ہے۔آسٹریلیا کی طرف سے ہیزل ووڈ نے 3، ٹریویس ہیڈ نے 2 جبکہ بلی اسٹین لیک اور کومنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پانچ میچوں کی سیریزمیں آسٹریلیا کو دو۔ایک سیبرتری حاصل ہوگئی ہے۔ برسبین میں پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 92رنز سے ہرایا تھا جبکہ میلبورن میں پاکستان نے 6وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔


Share: